Wednesday , July 26 2017
Home / شہر کی خبریں / عالمی یوم خواتین کے موقع پر چیف منسٹر کی خواتین کو مبارکباد

عالمی یوم خواتین کے موقع پر چیف منسٹر کی خواتین کو مبارکباد

حیدرآباد 7 مارچ (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے سی آر نے یوم عالمی خواتین کے موقع پر خواتین کو مبارکباد پیش کی۔ چیف منسٹر نے کہاکہ خواتین کی ترقی و بہبود کے معاملہ میں حکومت عہد کی پابند ہے۔ خواتین کو خود مختار بنانے حکومت کی جانب سے کئی اقدامات کئے جارہے ہیں۔ مستقبل میں بھی حکومت ہر ممکن اقدامات کریگی ۔کے سی آر نے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ حکومت کی اسکیمات سے استفادہ کرکے تمام شعبوں میں صلاحیتوں کا لوہا منوائیں۔ یوم عالمی خواتین کے موقع پر چیف منسٹر نے اہم فیصلے کرتے ہوئے نظم و نسق میں خواتین کی حصہ داری بڑھانے کا اعلان کیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT