Wednesday , July 26 2017
Home / کھیل کی خبریں / عامرسہیل کا بیان مضحکہ خیز :گنگولی

عامرسہیل کا بیان مضحکہ خیز :گنگولی

 

اوول۔17 جون (سیاست ڈاٹ کام ) ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سورو گنگولی نے پاکستان کے سابق کپتان عامر سہیل کے سرفرازاحمد کے حوالے سے دیے گئے بیان کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے اس بیان کو ‘احمقانہ’ قرار دے دیا۔گنگولی نے عامر سہیل کے بیان پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یہ بیان احمقانہ،مضحکہ خیز ہے ۔جس نے اپنے ملک کے لئے کرکٹ کھیلی ہو اور ٹیم کی قیادت کی ہو اس کو اپنی ٹیم کو جس طرح وہ فائنل تک پہنچنے ہیں اس پر داد دینی چاہئے۔گنگولی نے چمپیئنزٹرافی میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ‘ان کے ساتھ کوئی تعاون نہیں، کوئی اسٹرکچر نہیں، فرسٹ کلاس کرکٹ نہیں ہوتی، ان کے ہوم گراؤنڈ میں بین الاقوامی کرکٹ نہیں ہورہی اور دیکھئے انھوں نے کس کو شکست دی ہے، جنوبی افریقہ، سری لنکا اور انگلینڈ کو شکست دے کر چمپیئنز ٹرافی کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔سابق کپتان گنگولی نے عامر سہیل کے بیان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اس کو مکمل طور پر مضحکہ خیز پایا اور میں عامر کو بہت اچھی طرح جانتا ہوں کیونکہ ہم دوست رہے ہیں لیکن انھیں یہ سب کچھ نہیں کرنا چاہیے تھا۔گنگولی نے ٹیم پر اس بیان سے اثر پڑنے کو رد کرتے ہوئے کہا کہ سرفراز احمد اور دیگر کھلاڑی اس طرح کی چیزوں کے عادی ہیں اور یہ میں پہلی مرتبہ نہیں سن رہا ہوں۔ ٹیم کے اسپنر ہربھجن سنگھ نے عامر سہیل کے بیان پر افسوس کا اظہار کیا۔ہربھجن سنگھ نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ وہ پاکستان کے قابل عزت کرکٹرز میں شمار ہوتے ہوں گے لیکن آپ اس طرح کی چیزیں کریں گے اور اپنی ٹیم کی عزت نہیں کریں گے تو آخر میں آپ (عامر سہیل) اپنی عزت کھو دیں گے۔مجھے اس وقت بہت برا لگتا ہے جب کھلاڑی سخت محنت کرتے ہیں اور آپ کے سابق کپتان اور سابق کھلاڑی ٹیم کے حوالے سے بری باتیں کرتے ہیں۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT