Friday , August 18 2017
Home / کھیل کی خبریں / عامر اور وہاب کے مظاہروں سے کوچ مطمئن نہیں

عامر اور وہاب کے مظاہروں سے کوچ مطمئن نہیں

لاہور۔15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام )پاکستانی چیف سلیکٹر نے ٹسٹ ٹیم کو راحت دینے سے صاف انکار کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کیخلاف ٹسٹ سیریز کے لئے فاسٹ بولر راحت علی کو ویسٹ انڈیز روانہ کرنے کی کوچ مکی آرتھر کی درخواست کو سلیکشن کمیٹی نے مسترد کردیا ہے۔ سلیکشن کمیٹی نے کہا ہے کہ 15رکنی پاکستانی ٹیم میں کسی متبادل کھلاڑی کو شامل نہیں کیا جارہا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سلیکشن کمیٹی نے راحت علی کو ویسٹ انڈیز بھیجنے سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم میں کوئی اضافہ نہیں ہورہا۔ ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے 4 فاسٹ بولروں کی موجودگی میں راحت علی کو بھی طلب کیا تھا۔ہیڈ کو چ نے سینئربولروں محمد عامر اور وہاب ریاض کی ونڈے سیریز میں ناقص کارکردگی کے بعد ان پر دبائو ڈالنے کیلئے راحت علی کو ویسٹ انڈیز بلانے کیلئے پی سی بی کو درخواست دی تھی جسے مسترد کردیا گیا۔ اس قدر برے حالات کے باوجود ٹیم انتظامیہ نے پاکستان سوپر لیگ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے سہیل خان کو طلب نہیں کیا جو اس بات کی واضح دلیل ہے کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھر اور سہیل خان کے درمیان اختلافات موجود ہیں ۔ سہیل خان اس حوالے سے اپنا موقف بیان کرچکے ہیں کہ ان کے اور ہیڈ کوچ کے درمیان کوئی اختلافات نہیں ہیں لیکن مکی آرتھر کے رویے سے کئی بار یہ بات کھل کر سامنے آچکی ہے۔

 

سریکانت کا فائنل میں
پرانیت سے مقابلہ
سنگاپور۔ 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سنگاپور سوپر سیریز کے مرد زمرے کے فائنلس میں خطابی مقابلہ ہندوستان کے دو کھلاڑیوں کے درمیان ہوگا جیسا کہ کڈمبی سریکانت اور سائی پرانیت نے فائنل میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ سریکانت نے انتونی کو 21-13، 21-14 سے شکست دی جبکہ پرانیت نے لی کو 21-16، 21-8 سے شکست دے کر سیمی فائنل اپنے نام کیا۔

TOPPOPULARRECENT