Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / عامر اور یاسر انگلینڈ کے لئے اصل خطرہ:مینارڈ

عامر اور یاسر انگلینڈ کے لئے اصل خطرہ:مینارڈ

لندن ۔9 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )انگلش کاؤنٹی سمرسٹ کے کوچ اور سابق انگلش بیٹسمین میتھیو مینارڈ نے پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر اور لیگ اسپنر یاسرشاہ کو ٹسٹ سیریز میں انگلش بیٹسمینوں کیلئے اصل خطرہ قرار دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ محمد عامر نے سمرسٹ کیخلاف ٹور مقابلے  میں چار اور یاسر شاہ نے چھ وکٹیں حاصل کی تھیں جن سے متاثر ہو کر میتھیو مینارڈ بھی کہا کہ دونوں بولر انگلش بیٹنگ لائن کیلئے خطرناک ثابت ہوں گے۔ اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے باعث طویل عرصے تک کرکٹ سے دور رہنے کے باوجود محمد عامر کا گیند کو مہارت کے ساتھ سوئنگ کرنا حیران کن ہے جو ٹسٹ سیریز میں حقیقی خطرہ ہوں گے۔

TOPPOPULARRECENT