Tuesday , October 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / عامر بنگلہ دیش لیگ معاہدے پر پْرجوش

عامر بنگلہ دیش لیگ معاہدے پر پْرجوش

لاہور۔ 22 اکٹوبر  (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر نے آئندہ ماہ بنگلہ دیش میں  ٹوئنٹی 20  لیگ کھیلنے کو بین الاقوام کیریئر میں بحالی کی جانب پہلا قدم قرار دیا ہے۔ مذکورہ لیگ سے  معاہدہ ہوجانے کے بعد 23 سالہ عامر 24 نومبر کو شروع ہونے والی بنگلہ دیش پریمیئر لیگ میں چٹاگانگ وائیکنگز کی نمائندگی کریں گے۔میں چٹاگانگ کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے منتخب کیا۔ میں صد فیصد مظاہرہ کرنے اور بنگلہ دیشی مداحوں کو محضوظ کرنے کی پوری کوشش کروں گا۔ انہوں نے میڈیا  سے  گفتگو میں مزید کہا ہے بین الاقوامی کیریئر کی بحالی میں یہ پہلا قدم ہو گا۔ عامر ان دنوں قائد اعظم ٹرافی کے کوالی فائنگ راؤنڈز میں اچھی مظاہرہ دکھا رہے ہیں۔ محض چار میچوں میں 34 وکٹوں کی بدولت عامر کی ٹیم سوئی سدرن مرکزی راؤنڈ میں کوالیفائی کر چکی ہے۔ اگلے سال مارچ میں ہندوستان میں منعقد شدنی ورلڈ کپ میں حصہ لے کر بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کا ہدف رکھنے والے عامر اپنی فارم سے مطمئن ہیں اور اس ضمن میں انہوں نے کہا  ہے کہ فی الحال میں اپنے  مظاہروں  سے محظوظ ہو رہا ہوں، کیونکہ اس سے مجھے اعتماد ملا۔ عامر پانچ سال کے وقفے کے بعد پہلی مرتبہ 26 اکتوبر کو لاہور کے خلاف فرسٹ کلاس میچ کھیلیں گے۔

TOPPOPULARRECENT