Wednesday , September 20 2017
Home / شہر کی خبریں / عامر جاوید ممبئی این ایس یو آئی کے انچارج مقرر

عامر جاوید ممبئی این ایس یو آئی کے انچارج مقرر

18 جون کو احتجاج کی قیادت بھی کریں گے
حیدرآباد ۔ 16 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : کانگریس کی طلبہ تنظیم این ایس یو آ:ی کے قومی سکریٹری مسٹر عامر جاوید کو ممبئی کا انچارج نامزد کیا گیا وہ 18 جون کو ممبئی میں منعقد ہونے والے این ایس یو آئی احتجاج کی قیادت کریں گے ۔ حیدرآباد کے حرکیاتی نوجوان مسٹر عامر جاوید اپنی خدمات اور کارکردگی کی بدولت سیاسی میدان میں تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں ۔ اسٹیٹ این ایس یو آئی کا جنرل سکریٹری منتخب ہونے کے بعد آل انڈیا این ایس یو آئی میں قومی سکریٹری کے عہدے پر اہم رول ادا کررہے ہیں ۔ پڑوسی ریاست کرناٹک کے عام انتخابات سے قبل انہیں کرناٹک این ایس یو آئی کا انچارج نامزد کیا گیا تھا ۔ ٹیم ورک کرتے ہوئے انہوں نے کانگریس کی کامیابی میں بھی نمایاں رول ادا کیا تھا ۔ ان کی کارکردگی کو پیش نظر رکھتے ہوئے آل انڈیا این ایس یو آئی کے صدر مسٹر روزی جان نے انہیں ممبئی این ایس یو آئی کا انچارج نامزد کیا ہے ۔ ساتھ ہی ٹیلی ویژن مباحثہ کے لیے بھی انہیں ا ین ایس یو آئی کے میڈیا پیانل میں بھی شامل کیا گیا ہے ۔ انچارج نامزد ہونے کے بعد مسٹر عامر جاوید دو مرتبہ ممبئی کا دورہ کرچکے ہیں ۔ مقامی این ایس یو آئی کمیٹی کا اجلاس منعقد کرتے ہوئے تازہ صورتحال کا جائزہ لے چکے ہیں ۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کے علاوہ دوسرے مسائل پر 18 جون کو ممبئی این ایس یو آئی کی جانب سے احتجاجی دھرنا منظم کیا جارہا ہے ۔ جس کی مسٹر عامر جاوید قیادت کریں گے ۔ ساتھ ہی این ایس یو آئی اگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔ شام میں این ایس یو آئی اور یوتھ کانگریس کی جانب سے اہتمام کردہ افطار پارٹی میں بھی شرکت کریں گے ۔ مسٹر عامر جاوید نے کہا کہ مرکز میں این ڈی اے اور مہاراشٹرا میں بی جے پی شیوسینا اتحاد کی حکومت قائم ہونے کے بعد ملک میں فرقہ وارانہ ماحول کو تباہ کیا جارہا ہے ۔ مذہبی جذبات بھڑکاتے ہوئے ہندوؤں اور مسلمانوں میں دوریاں پیدا کی جارہی ہیں دونوں حکومتیں عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام ہے ۔ عوامی مسائل پر کانگریس سڑکوں سے ایوانوں تک احتجاج کرے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT