Thursday , August 24 2017
Home / Top Stories / عامر خان، راکیش شرما کا کردار اداکریں گے

عامر خان، راکیش شرما کا کردار اداکریں گے

ممبئی،10 جون (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکار عامر خان سلور اسکرین پر خلائی مسافر راکیش شرما کے کردارمیں نظر آ سکتے ہیں۔عامر خان ان دنوں فلم ”دنگل” میں مصروف ہیں۔ وہ اس فلم میں ریسلر مہاویر سنگھ پھوگٹ کا کردار ادا کر رہے ہیں۔ ”دنگل” کو اس سال دسمبر میں ریلیز کرنے کی منصوبہ بندی ہے ۔ بحث ہے کہ عامر نے اپنی اگلی فلم منتخب کر لی ہے ۔دنگل کے ریلیز ہونے کے بعد وہ اس پر کام شروع کریں گے ۔ اس سے پہلے پری پروڈکشن ورک شروع ہو جائے گا۔ یہ ایک بایو پک فلم ہوگی۔یہ خلائی مسافر اور کوئی نہیں بلکہ ہندوستان کے راکیش شرما ہیں۔ عامر اس فلم میں راکیش شرما کا کردار ادا کریں گے ۔ قابل ذکر ہے کہ راکیش شرما پہلے ہندوستانی خلائی مسافر تھے جنہوں نے سال 1984 میں خلا میں قدم رکھاتھا۔ ان کی بہادری کے لئے انہیں اشوک چکر کے اعزاز سے بھی نوازا گیا تھا۔حالانکہ ابھی تک راکیش شرما پر مبنی فلم کے بارے میں کوئی باقاعدہ اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT