Friday , August 18 2017
Home / تفریح / عامر خان اسناپ ڈیل کنٹراکٹ سے محروم

عامر خان اسناپ ڈیل کنٹراکٹ سے محروم

نئی دہلی ۔ 5 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اسناپ ڈیل نے اپنے برانڈ ایمبیسیڈر کی حیثیت سے عامرخان کے ساتھ کنٹراکٹ کی تجدید نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بالی ووڈ اداکار نے چند ماہ قبل ملک میں عدم رواداری کے بارے میں ریمارک کیا تھا جس کے نتیجہ میں انہیں اور ای کامرس کے اس سرکردہ ادارہ کو مختلف گوشوں سے سخت تنقیدوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ عامرخان کا کنٹراکٹ 31 جنوری کو ختم ہوگیا اور اسناپ ڈیل نے اس کی تجدید نہیں کی۔

TOPPOPULARRECENT