Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / عامر خان سے کہیں بھی مقابلہ کیلئے تیار ہوں: وجیندر

عامر خان سے کہیں بھی مقابلہ کیلئے تیار ہوں: وجیندر

نئی دہلی۔20 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) گزشتہ ہفتہ خطاب جیتنے والے ہندوستانی باکسر وجیندر سنگھ نے آج کہا ہے کہ وہ پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان سے دنیا کے کسی بھی مقام پر مقابلہ کے لئے تیار ہیں اور انہیں عامر خان کا سامنا کرنے میں خوف نہیں ہے۔ پروفیشنل باکسنگ میں شاندار داخلہ کرنے والے وجیندر سنگھ نے تاحال 12 مقابلے ہی کھیلے ہیں لیکن گزشتہ ہفتہ انہوں نے آسٹریلیائی باکسر کیری جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر 30 مقابلے کھیلے ہیں ان کے خلاف شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے عالمی سطح پر اپنی شہرت میں مزید اضافہ کیا ہے۔ یاد رہے عامر خان سے مقابلے کی خواہش پر حریف باکسر نے انہیں خواہش کی تکمیل پر محتاط رہنے کا انتباہ دیا تھا لیکن وجیندر نے آج ان سے خائف نہ ہونے کی بات کہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT