Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / عامر خان 7 مئی کو الواریز کے مقابل رِنگ سنبھالیں گے

عامر خان 7 مئی کو الواریز کے مقابل رِنگ سنبھالیں گے

لندن ، 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) سابق عالمی لائٹ ویٹ باکسنگ چمپئن اور پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اِن دنوں مڈل ویٹ چمپئن بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں۔ وہ 7 مئی کو عالمی مڈل ویٹ چمپئن کنیلو اَلواریز کے مقابلے میں رنگ میں اتریں گے۔ عامر کا کہنا ہے کہ وہ میکسیکو سے تعلق رکھنے والے ورلڈ چمپئن کو ہرانے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ عامر کہتے ہیں کہ انہوں نے پہلے بھی ناقابل یقین فتوحات حاصل کئے ہیں اور اس بار بھی وہ دنیا کو حیران کر دینے کیلئے تیار ہے۔

TOPPOPULARRECENT