Wednesday , August 16 2017
Home / کھیل کی خبریں / عامر خاں سے سخت مقابلے میں الواریز کو کامیابی

عامر خاں سے سخت مقابلے میں الواریز کو کامیابی

لاس اینجلس۔8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کائیلو الواریز نے لاس ویگاس خطابی مقابلہ کی چھٹویں راؤنڈ میں برطانوی باکسر عامر خاں کو پچھاڑتے ہوئے ورلڈ باکسنگ کونسل میڈل ویٹ بیلٹ پر اپنا قبضہ برقرار رکھا۔ میکسیکو کے خطرناک باکسر25 سالہ الواریز نے برطانوی باکسر عامر خاں کے اس وقت چاروں خانے چت کردیئے جبکہ چھٹویں راؤنڈ کے اختتام کے لئے 23 سیکنڈس بانی تھے۔ انہوں نے عامر کے سر پر زوردار وار کیا جس کے نتیجہ میں وہ تقریباً 2 منٹ تک سکتہ کی حالت میں فرش پر پڑے رہے۔ بعدازاں ان کے معاون نے انہیں اٹھا لیا۔ بالآخر وہ رنگ کے باہر چلے گئے۔ باوقار خطابی مقابلہ میں فتح پر مسرور الواریز نے کہا کہ ’’ہر کسی کو حیرت زدہ کرنا مجھے بہت پسند ہے۔ کئی افراد میری طاقت کی باتیں کرتے ہیں، لیکن باکسنگ رنگ میں میری اور بھی دیگر کئی صلاحیتیں ہیں اور لوگوں نے انہیں (صلاحیتوں کو) دیکھ لیا‘‘۔24 سالہ عامر خاں نے اپنے زمرہ سے دو زمروں سے تجاوز کرتے ہوئے زیادہ بڑے اور طاقتور چمپین (الواریز) کا مقابلہ کیا، حتی کہ انہوں (عامر) نے ابتدائی دو راؤنڈس میں الواریز کے خلاف کامیابی بھی حاصل کی لیکن بعد میں الواریز اپنی اصل راستہ پر اُتر آئے اور داؤ پیچ کے ماہرانہ استعمال سے انہیں پچھاڑ دیا۔ باکسنگ کا دلچسپ مقابلہ دیکھنے کیلئے مقامی امریکی شائقین کے علاوہ عامر خاں کے حامیوں کی کثیر تعداد برطانیہ نے یہاں پہونچی تھی جبکہ الواریز کے ہزاروں مداح پہلے ہی مکسیکوے لاس ویگاس پہونچ چکے تھے۔

TOPPOPULARRECENT