Tuesday , August 22 2017
Home / سیاسیات / عامر خاں کو کجریوال کی تائید

عامر خاں کو کجریوال کی تائید

نئی دہلی ۔ 24 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور دہلی کے چیف منسٹر اروند کجریوال نے ملک میں بڑھتی ہوئی عدم رواداری اور احساس عدم تحفظ کے خلاف بالی ووڈ اسٹار عامر خاں کے اٹھ کھڑے ہونے کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے اس پر اپنی پسندیدگی کا اظہار کیا۔ کجریوال نے ٹوئیٹر پر لکھا کہ ’’ہر لفظ جو عامر خاں نے کہا ہے وہ اتنا سچ ہے کہ اس کہنے پر میں گرویدہ ہوچکا ہوں‘‘۔ واضح رہے کہ عامر خاں نے گذشتہ روز صحافت میں مہارت کیلئے رام ناتھ گوئنکا ایوارڈ تقریب سے خطاب کے دوران سامعین سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ کئی ایک واقعات سے وہ چونک گئے ہیں اور ان کی بیوی حتیٰ کہ یہ ملک چھوڑ دینے کا مشورہ بھی دے چکی ہیں۔ بالی ووڈ اداکار نے یہ بھی کہا تھا کہ گذشتہ 6 تا 8 ماہ کے دوران احساس عدم تحفظ اور خوف میں اضافہ ہوا ہے۔ کجریوال نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ وہ ناراضگی کی آوازوں کو خاموش کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے مرکز سے مطالبہ کیا کہ عوام میں تحفظ کا احساس پیدا کرنے کیلئے مبسوط اقدامات کئے جائیں۔

TOPPOPULARRECENT