Monday , August 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / عامر خاں کی باکسنگ لیگ کا ہندوستانی ادارہ سے سمجھوتہ

عامر خاں کی باکسنگ لیگ کا ہندوستانی ادارہ سے سمجھوتہ

نئی دہلی۔ 21 مئی (سیاست ڈاٹ کام) باکسنگ کے سابق عالمی چمپین عامر خاں کی تائید یافتہ سوپر باکسنگ لیگ اب پروفیشنل باکسنگ لیگ آف انڈیا کے ساتھ ایک سمجھوتہ میں شامل ہوگئی ہے جو 7 جولائی سے شروع ہونے والے مقابلوں کے لئے اپنے عہدیدار فراہم کرے گی۔ سوپر باکسنگ لیگ (ایس بی ایل) اواخر ہفتہ میں ہونے والے آٹھ مقابلوں میں حصہ لے گی اور سمجھوتہ کے مطابق پیشہ ورانہ باکسنگ کا ہندوستانی ادارہ ان مقابلوں کی نگرانی کرے گا۔ اس ادارہ کو ایشیائی باکسنگ کونسل اور عالمی باکسنگ کونسل سے مسلمہ حیثیت حاصل ہے۔ ایس بی ایل کی آٹھ ٹیموں میں ہر ٹیم چھ کھلاڑیوں (پانچ مرد اور ایک خاتون) پر مشتمل ہوگی۔ وزن کے چھ مختلف زمروں میں فی کس تین منٹ کے چار راؤنڈس میں مقابلے ہوں گے۔ باکسنگ کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ عامر خاں ہندوستان میں سوپر باکسنگ لیگ کا چہرہ ہوں گے اور اس کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT