Wednesday , August 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / عامر نے ٹسٹ کرکٹ سے سبکدوشی کی خبر مسترد کردی

عامر نے ٹسٹ کرکٹ سے سبکدوشی کی خبر مسترد کردی

کراچی ۔26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام )پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ انھیں اندازہ نہیں ہے کہ سبکدوشی سے متعلق اس مضحکہ خیز خبر کے پیچھے اصل کہانی کیا ہے؟ محمد عامر نے ٹسٹ کرکٹ سے کنارہ کشی کی خبروں کی سختی سے تردید کر دی ہے اورکہا ہے کہ وہ مکمل طور پر صحت مند ہیں، اس موقع پر ٹسٹ کرکٹ سمیت کسی بھی فارمیٹ کو چھوڑنے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ وہ نہیں جانتے کہ اس مضحکہ خیز خبر کے پیچھے اصل کہانی کیا ہے۔محمد عامر نے کہا کہ ایک کرکٹر ہونے کی حیثیت سے آپ اپنی مکمل توجہ اپنے کھیل کی جانب مبذول رکھنا چاہتے ہیں اور صحت مند رہنے کیلئے مختلف جتن کرتے ہیں لیکن اچانک کوئی جھوٹا بیان منسوب کر کے کہتا ہے کہ میں کرکٹ سے سبکدوش ہو رہا ہوں۔ یہ سب باتیں جھوٹی ہیں، میں جب تک خود کو فٹ محسوس کرونگا، تمام فارمیٹس کھیلوں گا۔

ہاس کو جرمن اوپن میں شکست
برلن۔26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام ) جرمن اوپن ٹینس ٹورنمنٹ میں میزبان ملک کے ٹامی ہاس شکست کے بعد ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں اور ممکنہ طور پر یہ انکے کرئیر کا آخری مقابلہ بھی تھا۔ جرمنی کے ٹامی ہاس کا یہ آخری ٹورنامنٹ ہے، جس کے بعد وہ سبکدوش ہو رہے ہیں۔ اپنے کیریئر کے آخری ایونٹ میں انہیں ارجنٹیناکے کھلاڑی نکولس ککر سے غیرمتوقع شکست کا سامنا کرنا پڑا اور انہیں حریف کے خلاف راست سٹس میں7-5 اور 6-2 سے شکست ہوئی۔

TOPPOPULARRECENT