Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / عامر پاکستان کا مستقبل : اکرم

عامر پاکستان کا مستقبل : اکرم

اسلام آباد ، 7 جون (سیاست ڈاٹ کام) سابق پاکستانی کپتان وسیم اکرم نے فاسٹ بولر محمد عامر کی تعریف کرتے ہوئے انہیں پاکستانی کرکٹ کا مستقبل قرار دیا ہے۔ نجی ٹی وی چیانل سے گفتگو میں اکرم نے کہا کہ عامر بہترین بولر اور ملک میں کرکٹ کا مستقبل ہے۔ اکرم نے اس موقع پر عامر کو دی گئی اپنی ایک تجویز کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے عامر کو بقیہ تمام چیزوں کو پس پشت ڈال کر صرف کرکٹ پر توجہ مرکوز رکھنے پر زور دیا تھا۔ 2010ء کے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے بعد عامر نے رواں سال دورۂ نیوزی لینڈ پر پاکستانی ٹیم میں واپسی کی تھی۔ اس اسکینڈل کے نتیجے میں ابھرتے فاسٹ بولر کو پانچ سال پابندی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ انہوں نے رواں سال پاکستان کی ایشیا کپ اور آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں بھی نمائندگی کی جبکہ انہیں انگلینڈ ٹور کے 17 رکنی اسکواڈ کا حصہ بھی بنایا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ امید کررہا ہے کہ عامر کو برطانوی ویزا دے دیا جائے گا۔

TOPPOPULARRECENT