Wednesday , September 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / عامر پہلے ٹوئنٹی 20 کیلئے دستیاب نہیں

عامر پہلے ٹوئنٹی 20 کیلئے دستیاب نہیں

لاہور۔11ستمبر (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستان اور ورلڈ الیون کے درمیان قذافی ا سٹیڈیم میں کل ہونے والے پہلے ٹوئنٹی20 میچ میں فاسٹ بولر محمد عامر پاکستانی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منیجر طلعت علی نے تصدیق کی ہے کہ محمد عامر نجی مصروفیات کی وجہ سے انگلینڈ میں موجود ہیں اور پہلے مقابلے کیلئے دستیاب نہیں ہوسکتے۔ امید ہے کہ وہ دوسرے میچ میں ٹیم کا حصہ ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی جیتنے کے بعد پاکستانی ٹیم کے حوصلے کافی بلند ہیں۔کھلاڑی جیت کا تسلسل برقرار رکھنا چاہتے ہیں۔ورلڈ الیون میں دنیا کے بہترین کرکٹرز شامل ہیں اور بہت سخت مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔واضح رہے کہ محمد عامر کے اہلیہ نرجس کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

TOPPOPULARRECENT