Saturday , August 19 2017
Home / کھیل کی خبریں / عامر کا حفیظ کو آؤٹ کر کے منہ توڑ جواب!

عامر کا حفیظ کو آؤٹ کر کے منہ توڑ جواب!

اسلام آباد ، 8 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) بنگلہ دیش پریمیر لیگ میں فاسٹ بولر محمد عامر نے پاکستان کے اوپنر محمد حفیظ کو آؤٹ کر کے پویلین بھیج دیا۔ عامر اور سابق پاکستانی ٹی ٹوئنٹی کپتان حفیظ جب آمنے سامنے آئے تو اسپاٹ فکسنگ کے کیس میں سزا مکمل کرکے واپسی کرنے والے عامر نے پاکستانی ٹیم میں واپسی کے مخالف حفیظ کو چوتھی گیند پر پویلین کی جانب چلتا کردیا۔ اس سے پہلے حفیظ نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے عامر کی وجہ سے لیگ کھیلنے کی آفر ٹھکرائی تھی مگر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے انہیں این اوسی جاری کر دیا گیا۔ جاریہ بی پی ایل میں چٹگانگ وائی کنگز اور ڈھاکہ ڈائنامائٹس کے درمیان میچ ہوا۔ بظاہر تو یہ مقابلہ دو ٹیموں کے درمیان تھا لیکن جب حفیظ کا بیٹنگ کے دوران عامر سے سامنا ہوا تو یہ مقابلہ دو ٹیموں کے بجائے دو کھلاڑیوں تک محدود ہوگیا اور ہر کوئی بے تابی سے فاتح کا انتظار کرنے لگا۔ حفیظ نے عامر کی چار گیندوں کا سامنا کیا جن میں سے تین گیندیں کسی رن کے بغیر کھیلیںاور چوتھی گیند پر وہ وکٹ کیپر کو کیچ دے بیٹھے۔ ان کی وکٹ حاصل کرنے پر جہاں عامر کی خوشی دیدنی تھی، وہیں حفیظ کے چہرے پر پھیلی مایوسی بھی صاف ظاہر ہوئی، جو سر جھکائے چارو ناچار پویلین لوٹ گئے۔ واضح رہے کہ عامر نے بی پی ایل میں شاندار کارکردگی سے اپنے ناقدین کے منہ تو بند کر دیئے ہیں لیکن پاکستانی ٹیم میں شامل کچھ کھلاڑی ہنوز محمد عامر کے ساتھ کھیلنے کیلئے رضامند نہیں ہیں اور ان میں سرفہرست محمد حفیظ ہیں۔

TOPPOPULARRECENT