Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / عامر کو بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ

عامر کو بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ

لندن ۔17 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) انگلش کاؤنٹی کرکٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ایسیکس کے پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر کو ماہ جولائی کے بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ رائے شماری میں انہیں 69 فیصد ووٹ ملے۔ انہوں نے جولائی میں نیٹ ویسٹ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کے نو میچوں میں حصہ لیا جہاں ان کی کارکردگی انتہائی غیر معمولی رہی۔ انہیں کلب کے عہدیداروں نے سادہ سی تقریب میں ان کے ایک میچ کا فریم فوٹو پیش کیا۔ محمد عامر نے اس موقع پر کہا کہ وہ بہتر مظاہرہ پر خوش اور کلب میں ہر ایک کے تعاون پر مشکور وممنون ہیں۔

TOPPOPULARRECENT