Sunday , September 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / عامر کو ہیتھرو ایرپورٹ پر روکنے کی خبریں بے بنیاد

عامر کو ہیتھرو ایرپورٹ پر روکنے کی خبریں بے بنیاد

لندن۔23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی فاسٹ بولر محمد عامر نے لندن کے ہیتھرو ایئرپورٹ پر خود کو روکے جانے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خیریت سے اپنے گھر پر ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ روز وسطی لندن میں پارلیمنٹ کے باہر دہشت گرد حملے کے نتیجے میں پانچ افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو ئے جس کے بعد مقامی میڈیا نے خبر چلائی تھی کہ محمد عامر کو ہیتھرو ایئرپورٹ پر روک لیا گیا ہے۔ میڈیا نے کہا کہ عامر اپنی اہلیہ کے ہمراہ دبئی سے برطانیہ گئے تو انہیں ہیتھرو ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے پوچھ گچھ کی تاہم آدھے گھنٹے تک پوچھ گچھ کے بعد انہیں جانے دیا گیا لیکن محمد عامر نے سوشل میڈیا کے ذریعے ان تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے گھر پر خیریت سے ہیں۔ عامر نے ٹوئٹس میں تمام خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ لوگ مشہور ہونے کے لئے کوئی اور راستہ اختیار کریں۔ ایئرپورٹ پر ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا اور وہ اپنے گھر پر خیریت سے ہیں۔محمد عامر نے میڈیا  سے گفتگو میں مزید کہا کہ ایئرپورٹ پر کوئی مسئلہ نہیں ہوا اور میں ہر اس فرد پر مقدمہ کروں گا جس نے یہ غلط خبر چلائی۔
یاد رہے کہ عامر برطانیہ میں مقیم اپنے اہلخانہ کے ساتھ چھٹیاں گزارنے کیلئے گزشتہ روز لندن پہنچے ہیں اور چند دن بعد وہ ونڈے سیریز میں شرکت کیلئے وہاں سے ویسٹ انڈیز جائیں گے۔

TOPPOPULARRECENT