Friday , October 20 2017
Home / کھیل کی خبریں / عامر کیلئے نیوزی لینڈ میں خصوصی پابندیوں کی تردید : انتخاب عالم

عامر کیلئے نیوزی لینڈ میں خصوصی پابندیوں کی تردید : انتخاب عالم

کراچی۔ 10 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی ٹیم مینیجر انتخاب عالم نے ان اطلاعات کو مسترد کردیا کہ بائیں بازو کے فاسٹ بولر محمد عامر کو نیوزی لینڈ میں خصوصی تحدیدات کا سامنا رہے گا۔ سابق ٹسٹ کپتان نے اعتراف کیا کہ نیوزی لینڈ کا یہ دورہ عامر انتہائی سخت رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ بورڈ کسی بھی صورتِ حال کا سامنا کرنے تیار ہے لیکن ہم نے عامر پر کوئی خاص تحدیدات عائد نہیں کی ہے۔عامر کو 2010ء میں انگلینڈ میں اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں رول پر پانچ سال کے امتناع اور جیل کی میعاد پوری کرنی پڑی۔ اس کے بعد پہلی مرتبہ دورۂ نیوزی لینڈ کیلئے انہیں ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

TOPPOPULARRECENT