Monday , October 23 2017
Home / کھیل کی خبریں / عامر کی شمولیت پر حفیظ کا احتجاج،چٹاگانگ سے معاہدہ ختم کردیا

عامر کی شمولیت پر حفیظ کا احتجاج،چٹاگانگ سے معاہدہ ختم کردیا

دبئی۔ 20نومبر (سیاست ڈاٹ کام ) انگلینڈ کے خلاف ونڈے سیریز  میں پاکستانی بیٹنگ لائن جس طرح اچھے کھیلتے کھیلتے ناکام ہوئی  اس نے کئی شکوک شبہات کو جنم دیا اور لوگ  پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کو غلط رنگ دینے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ یہ سب اس وقت ہو رہا ہے جب کرکٹ کرپشن میں سزا یافتہ تین کرکٹرز سابق کپتان سلمان بٹ، فاسٹ بولر محمد آصف اور محمد عامر پانچ سال کی پابندی ختم کرنے کے بعد پاکستانی ٹیم میں واپسی کی کوششوں میں مصروف ہیں۔ ایسے میں ایک سابق پاکستانی کپتان محمد حفیظ نے مختلف انداز سے احتجاج کرتے ہوئے لاکھوں روپے کی پیشکش کو مسترد کردیا ہے  اور ایسے کرکٹر کے ساتھ کھیلنے سے انکار کردیا جس کا دامن کرپشن  سے داغ دار ہے۔ میڈیا  سے بات کرتے ہوئے محمد حفیظ نے کہا کہ میں کسی فرد کے خلاف نہیں لیکن یہاں پاکستان کی ساکھ کا مسئلہ ہے میں کسی ایسے کھلاڑی کے ساتھ ٹیم میں نہیں کھیل سکتا جس نے ملک کو بدنام کیا ہو۔ باوثوق ذرائع کے بموجب محمد حفیظ نے محمد عامر کے ساتھ بنگلہ دیش لیگ کی ٹیم میں کھیلنے سے انکار کرتے ہوئے چٹاگانگ ٹیم کے ساتھ اپنا معاہدہ ختم کردیا۔ محمد حفیظ ان نصف درجن کھلاڑیوں میں شامل ہیں جو سزایافتہ کھلاڑیوں کی پاکستانی ٹیم میں سختی سے مخالفت کررہے ہیں۔ ذرائع کے بموجب  محمد حفیظ کو بنگلہ دیش پر یمیئر لیگ میں چٹاگانگ کی ٹیم کی جانب سے کھیلنے کے لئے تقریباً ایک کروڑ پاکستانی روپے کی پیشکش ہوئی تھی چونکہ  محمد عامر اس ٹیم کا پہلے حصہ بن چکے تھے اس لئے حفیظ نے معاہدہ ملنے کے باوجود اسے قبول نہیں کیا ہے۔ حفیظ نے کہا ہے کہ اب بھی اگر کسی اور ٹیم کی جانب سے پیشکش ہوئی تو بی پی ایل کھیلوں گا۔ اگر اچھی پیشکش نہ ہوسکی تو میں اپنے ادارے سوئی ناردردن کی جانب سے قائد اعظم ٹرافی کو کھیلنے کو ترجیح دوں گا۔ واضح رہے کہ پاکستان کے کئی کھلاڑیوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے ان کرکٹرز کو پاکستان ٹیم میں شامل کرنے کی مخالفت کے باوجود ان کے ساتھ بنگلہ دیش پر یمیئر لیگ پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT