Friday , September 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / عامر کی واپسی پر عمر اکمل بھی ناراض

عامر کی واپسی پر عمر اکمل بھی ناراض

لاہور۔26 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) پاکستانی ونڈے ٹیم کے کپتان اظہر علی اور تجربے کار آل راؤنڈر محمد حفیظ کے بعد مڈل آرڈر بیٹسمین  عمر اکمل نے بھی اسپاٹ فکسنگ میں سزا پانے والے فاسٹ بولر محمد عامر کی ٹیم میں واپسی کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔ عمر اکمل نے محمد عامر کی  ٹیم میں واپسی پر پاکستان کرکٹ بورڈ سے اپنی ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈسپلن کی خلاف ورزی پر مجھے ٹیم سے خارج کر دیا جاتا ہے لیکن اسپاٹ فکسر کو آنکھوں پر بٹھایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے بموجب عمراکمل کے علاوہ دیگر کھلاڑیوںنے بھی اپنے تحفظات کا اظہار کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اظہر علی اور محمد حفیظ نے چیف سلیکٹر ہارون رشید اور ہیڈ کوچ وقار یونس کو اپنے تحفظات سے اس حوالے سے باقاعدہ آگاہ کر دیا تھا کہ وہ عامر کے ساتھ تربیتی کیمپ میں شرکت نہیں کر سکتے لیکن چیرمین شہر یار خان نے معاملہ ختم کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ مصباح الحق نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ عامر کی ٹیم میں واپسی کسی چیلنج سے کم نہیں ہے کیونکہ یہ دیکھنا ہو گا کہ عامر کی واپسی سے مستقبل میں ٹیم پر کیا اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT