Thursday , August 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / عامر کے ویزا کے حصول کیلئے کوششیں تیز

عامر کے ویزا کے حصول کیلئے کوششیں تیز

کراچی ۔5 مئی (سیاست ڈاٹ کام) فاسٹ بولر محمد عامر کیلئے انگلینڈ کے ویزے کا حصول پی سی بی کیلئے درد سر بن گیا لیکن اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے ای سی بی سے رابطہ کیا گیا ہے۔ 2010 کے اسپاٹ فکسنگ مقدمہ میں سزا یافتہ محمد عامر نہ صرف پاکستانی کرکٹ کیمپ میں شامل بلکہ حتمی ٹیم کیلئے بھی شامل کئے جانے ہیں لیکن ان کا انگلینڈ میں داخلہ بدستور مسئلہ ہے اور اس مشکل کام سے نمٹنے کیلئے قانونی اور سفارتی ماہرین کے مشوروں سے ایک مضبوط جواز تیار کیا جائے گا۔ اس ضمن میں ابتدائی طور پر ای سی بی سے بھی رابطہ کیا گیا ہے جس کے ساتھ مل کر پی سی بی محمد عامر کے ویزے کیلئے جواز تیار کرے گا جبکہ وزارت خارجہ کی بھی مدد لی جائے گی۔ واضح رہے کہ شہریارخان بھی برطانوی سفارتخانے میں اپنا اثرو رسوخ استعمال کر رہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT