Tuesday , June 27 2017
Home / Top Stories / عام آدمی پارٹی میں بحران ، وزیر آبی وسائل کپل مشرا بر طرف

عام آدمی پارٹی میں بحران ، وزیر آبی وسائل کپل مشرا بر طرف

دو نئے وزراء کی شمولیت ، اروند کجریوال کے ساتھیوں کی پول کھولنے کا انتباہ
نئی دہلی ۔ 6 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام): اروند کجریوال حکومت نے وزیر آبی وسائل کپل مشرا کو برطرف کردیا ۔ پارٹی قیادت کے ساتھ تصادم کی راہ اختیار کرنے والے سینئیر لیڈر کمار وسواس کی طرفداری کرنے کے چند دن بعد انہیں برطرف کردیا گیا ۔ پارٹی نے دو نئے چہروں کو کابینہ میں شامل کیا ہے ۔ ان دو وزراء میں سیما پوری کے رکن اسمبلی راجندر پال گوتم اور نجف گڑھ کے رکن اسمبلی کیلاش گیہلوٹ شامل ہیں ۔ ایک سینئیر عہدیدار نے کہا کہ مشرا کو برطرف کرنے کا فیصلہ چیف منسٹر اروند کجریوال کی زیر قیادت منعقدہ کابینی اجلاس میں کیا گیا ۔ اپنی برطرفی کے فوری بعد مشرا نے دعویٰ کیا کہ وہ اروند کجریوال کے ساتھیوں کے اسکامس کو بے نقاب کردیں گے ۔ عام آدمی پارٹی کے بعض قائدین مبینہ طور پر اسکام میں ملوث ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن میں چیف منسٹر سے ملاقات کرنے کے لیے پہونچے تھے اور اس مبینہ اسکام سے متعلق دستاویزات حوالے کئے ۔ مجھے کابینہ کے اس فیصلہ سے واقف نہیں کروایا گیا ۔ میرے علم کے مطابق یہ فیصلہ یکطرفہ طور پر کجریوال نے ہی کیا ہے ۔ ریاستی کابینہ یا عام آدمی پارٹی کی اعلیٰ فیصلہ ساز کمیٹی کا اس فیصلہ سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ حکومت کے ایک سینئیر عہدیدار نے کہا کہ کپل مشرا کو ہٹادینے کا فیصلہ اس لیے کیا گیا کیوں کہ انہوں نے کئی جعلی بلس داخل کئے تھے ۔ پارٹی ذرائع نے کہا کہ مشرا کو اس لیے برطرف کردیا گیا کیوں کہ ان کی کارکردگی خراب تھی تاہم پارٹی نے انہیں حکومت میں ایک مضبوط آواز اور سرگرم کارکن سمجھ کر رکھا تھا جب انہوں نے وسواس کا ساتھ دینا شروع کیا تو انہیں ہٹا دینے پر غور کیا گیا ۔۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT