Sunday , August 20 2017
Home / ہندوستان / عام آدمی پارٹی کی قومی عاملہ سے مائینک گاندھی مستعفی

عام آدمی پارٹی کی قومی عاملہ سے مائینک گاندھی مستعفی

نئی دہلی ۔ 11 ۔ نومبر (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی لیڈر مائینک گاندھی جن کے پارٹی سربراہ اروند کجریوال سے اختلافات ہوگئے تھے۔ آج یہ عذر پیش کرتے ہوئے پارٹی کی قومی مجلس عاملہ سے استعفیٰ دیدیا کہ اب انہیں سیاست پر اعتبار نہیں رہا جبکہ ایک ماہ قبل پارٹی مہاراشرا یونٹ کو تحلیل کردینے کے بعد انہوں نے باغیانہ تیور اختیار کرلئے تھے ۔ اگرچیکہ مہاراشٹرا میں عام آدمی پارٹی کی شناخت مائینک گاندھی سے تھی لیکن کجریوال پر تنقیدوں کے پیش نظر انہیں قیادت سے ہٹانے کیلئے ریاست میں پارٹی کو ہی تحلیل کردیا گیا تھا ۔ انہوںنے اپنے ٹوئیٹر پر اروند اور دیگر ساتھیوں سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اب انہیں سیاست سے کوئی دلچسپی نہیں رہی۔ لہذا وہ پارٹی کی مجلس عاملہ سے استعفیٰ دینے میں اپنی عافیت تصور کرتی ہیں اور توقع ہے کہ مہاراشٹرا میں کوئی باصلاحیت شخص کا انتخاب کرلیا جائے گا ۔

TOPPOPULARRECENT