Thursday , August 17 2017
Home / سیاسیات / عام آدمی پارٹی کے دو ایم پیز مخالف پارٹی سرگرمیوں پرمعطل

عام آدمی پارٹی کے دو ایم پیز مخالف پارٹی سرگرمیوں پرمعطل

نئی دہلی، 29 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) ناراض عناصر پر سخت موقف اختیار کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی نے آج پنجاب کے اپنے دو ایم پیز دھرم ویر گاندھی اور ہریندر سنگھ خالصہ کو مخالف پارٹی سرگرمیوں کی پاداش میں معطل کردیا اور الزام عائد کیا کہ وہ اس ریاست میں برسراقتدار بی جے پی۔ ایس اے ڈی اتحاد کے ساتھ ہاتھ ملا چکے ہیں۔ دھرم ویر نے ماضی میں خارج لیڈر یوگیندر یادو کی تائید کی تھی۔ اس معطلی کا فیصلہ پارٹی کی سیاسی امور کمیٹی میں کیا گیا، جس میں چیف منسٹر اروند کجریوال نے ہردوار سے فون کے ذریعے حصہ لیا۔ عام آدمی پارٹی نے لوک سبھا چناؤ میں پنجاب میں چار نشستیں جیتے تھے جبکہ ملک کے بقیہ حصے بشمول دہلی میں اسے کوئی کامیابی نہیں ملی۔ دھرم ویر کا انتخاب پٹیالہ لوک سبھا نشست سے ہوا جبکہ خالصہ فتح گڑھ صاحب حلقہ سے جیتے۔

TOPPOPULARRECENT