Friday , August 18 2017
Home / سیاسیات / عام آدمی پارٹی کے لوک پال دلیپ کمار مستعفیٰ

عام آدمی پارٹی کے لوک پال دلیپ کمار مستعفیٰ

نئی دہلی ۔ /9 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے لوک پال اور سابق آئی پی ایس عہدیدار این دلیپ کمار نے آج شخصی وجوہات اور دیگر مصروفیات کی بناء اپنے عہدہ سے استعفی دیدیا ہے ۔ تاہم انہوں نے پارٹی قیادت سے کسی اختلافات کی تردید کی ۔ مسٹر دلیپ کمار جو کہ اسپیشل کمشنر دہلی پولیس کی حیثیت سے سبکدوش ہوئے ہیں ۔ وشاکھاپٹنم میں وہ رشوت ستانی کے خلاف ایک اور تحریک چلارہے ہیں ۔ جس کے باعث لوک پال کے فرائض انجام دینے سے قاصر ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے اس عہدہ سے ماہ مئی میں ہی استعفیٰ دیدیا اور وشاکھاپٹنم میں کریش کے خلاف ایک تحریک کے شروع کردی ہے جس کے باعث دہلی تک سفر کرنا ان کیلئے دشوار بن گیا ہے ۔ مسٹر دلیپ کمار نے پارٹی سربراہ اروند کجریوال کے ساتھ اختلافات کی تردید کی ۔ واضح رہے کہ عام آدمی پارٹی نے باغی لیڈروں پرشانت بھوشن اور یوگیندر یاد کے خلاف تادیبی کارروائی کے بعد لوک پال پیانل کی ازسرنو تشکیل دی تھی جس میں راکیش سنہا سابق ڈی آئی جی ، سی آر پی ایف ، دلیپ کمار اور ایک وکیل ایس پی ورما اور ایک ماہر تعلیم کو شامل کیا گیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT