Thursday , October 19 2017
Home / سیاسیات / عام آدمی کے ایک اور رکن اسمبلی گرفتار

عام آدمی کے ایک اور رکن اسمبلی گرفتار

خاتون ورکر کی خودکشی کا نتیجہ ،اب تک 12 پارٹی قائدین کی گرفتاری
نئی دہلی ۔ /31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کے ایک اور رکن اسمبلی شرت چوہان کو پارٹی کی ایک خاتون ورکر کی خودکشی کے کیس کے سلسلے میں پولیس نے آج گرفتار کرلیا ۔ اس کے ساتھ ہی عام آدمی پارٹی کے گرفتار ہونے والے ارکان اسمبلی کی تعداد 12 ہوگئی ہے ۔ شرت چوہان اور اصل ملزم رمیش بھردواج کو دہلی پولیس کے کرائم برانچ کی جانب سے کئی گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی گئی ۔ اس کیس کے سلسلے میں گزشتہ چار دن سے پوچھ گچھ جاری ہے ۔ چوہان اور بھردواج کے علاوہ ارکان اسمبلی کیس اتھیوں امیت اور رجنی کانت کے بشمول دیگر پانچ کو بھی کل رات گرفتار کیا گیا تھا ۔ بھردواج کو سونی پیٹ سے /26 جولائی کو گرفتار کیا گیا اور ان سے خاتون ورکرس کی خودکشی کے سلسلے میں کئی گھنٹوں تک پوچھ گچھ کی گئی ۔

TOPPOPULARRECENT