Wednesday , September 20 2017
Home / ہندوستان / عام آدمی پارٹی حکومت کے مقدمہ اور ریاست کے درجہ

عام آدمی پارٹی حکومت کے مقدمہ اور ریاست کے درجہ

کیلئے درخواست کی سپریم کورٹ میں ایک ساتھ سماعت
نئی دہلی۔5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) سپریم کورٹ نے آج حکومت دہلی کے دیوانی مقدمہ اور دہلی کو ریاست کا درجہ دینے کی اپیل کی ایک ساتھ سماعت کا اعلان کیا۔ دہلی کی حکومت نے ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف کہ نئی دہلی مرکزی زیر انتظام علاقہ ہے اور اس کے لیفٹننٹ گورنر انتظامیہ کے سربراہ ہیں ، اپیل دائر کی ہے۔ علاوہ ازیں دہلی کو مکمل ریاست کا درجہ دینے کے لئے ایک دیوانی مقدمہ بھی دائر کیا ہے۔ جسٹس اے آر سیکری اور جسٹس این وی رمنا پر مشتمل سپریم کورٹ کی بنچ نے اروند کجریوال کی حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کو یہ اطلاع دینے کے بعد کہ وہ عنقریب ہائی کورٹ کے کل کے فیصلے کے خلاف اپیل داخل کرے گی، اعلان کیا کہ دیوانی مقدمہ کی سماعت بھی اپیل کے ساتھ ہی کی جائے گی۔ بنچ نے کہا کہ آپ کو دہلی ہائی کورٹ کو فیصلے کوچیلنج کرنا ہے کہ ہائی کورٹ کو اس مسئلہ کا فیصلہ کرنا درست ہے یا غلط اس کا فیصلہ سپریم کورٹ کی جانب سے ایک خصوصی درخواست رٹ پر کیا جائے گا۔ اس مقدمہ کی سماعت کا فی الحال کوئی فائدہ نہیں۔ کارروائی کا اعادہ نہیں ہونا چاہئے۔ سپریم کورٹ کی بنچ کا یہ تبصرہ اس وقت منظر عام پر آیا جبکہ سینئر ایڈوکیٹ اندرا جئے سنگھ اروند کجریوال حکومت کی پیروی کرتے ہوئے بنچ کے اجلاس پر پیش ہوئیں۔ ہائیکورٹ کا فیصلہ کجریوال حکومت کیلئے جھٹکہ کے مترادف ہے اور وہ سپریم کورٹ سے رجوع ہوگئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT