Sunday , August 20 2017
Home / سیاسیات / عام آدمی پارٹی رکن اسمبلی کی ضمانت منظور

عام آدمی پارٹی رکن اسمبلی کی ضمانت منظور

نئی دہلی 22 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) دہلی کنٹونمنٹ علاقہ کے عاپ رکن اسمبلی سریندر سنگھ جنھیں این ایم ڈی سی ورکر پر حملہ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا آج مقامی عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا۔ میٹرو پالیٹن مجسٹریٹ گومتی منوچہ نے دیگر 2 ملزمین رکن اسمبلی کے ڈرائیور پنکج اور پی اے پروین کو بھی 30,000 روپئے مچلکہ پر ضمانت منظور کردی۔ قبل ازیں پولیس نے یہ الزام عائد کیا تھا کہ سریندر نے اپنے عہدہ کا بیجا استعمال کرتے ہوئے نئی دہلی میونسپل کارپوریشن کے بیلدار مکیش پر حملہ کردیا اور اس کے خلاف ذات پات کے فقرے کسے تھے۔ عدالت میں درخواست ضمانت پیش کرتے ہوئے رکن اسمبلی کے وکیل رمیش گپتا نے بتایا کہ سریندر سنگھ سابق این یس جی کمانڈو ہیں اور 26/11 ممبئی دہشت گرد حملوں کے دوران قوم کی خدمات کی تھی تھیں اور اس وقت وہ شدید زخمی ہوگئے تھے۔انھوں نے دلتوں پر انسداد مظالم ایکٹ کے تحت درج کیس کی سماعت پر عدائت کے دائر اختیار پر بھی سوال اٹھائے۔

TOPPOPULARRECENT