Monday , June 26 2017
Home / شہر کی خبریں / عام شہریوں کو ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کے بیت الخلاء استعمال کرنے کی اجازت !

عام شہریوں کو ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کے بیت الخلاء استعمال کرنے کی اجازت !

حیدرآباد۔/12اپریل، ( سیاست نیوز) گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن نے دونوں شہروں میں خصوصی پروگرام شروع کرتے ہوئے ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کے بیت الخلاؤں کو عام شہریوں کیلئے استعمال کی اجازت دینے پر زور دیا ہے۔ خصوصی مہم کے تحت زونل کمشنرس، ڈپٹی کمشنرس اور اے ایم او ایچ ایس نے شخصی طور پر ہوٹل مالکین اور انتظامیہ سے ملاقات کی اور اس تجویز سے واقف کروایا۔ دونوں شہروں کے تقریباً 100ہوٹلس کے مالکین نے تیقن دیا ہے کہ وہ شہریوں کے ساتھ تعاون کریں گے۔ جی ایچ ایم سی کمشنر ڈاکٹر جناردھن ریڈی نے شخصی طور پر سکندرآباد کی چٹنیز ہوٹل کا دورہ کیا اور انتظامیہ سے بات چیت کی۔ ہوٹل انتظامیہ نے عام شہریوں کو بھی بیت الخلاء استعمال کرنے کی اجازت دینے سے اتفاق کیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT