Monday , May 29 2017
Home / اضلاع کی خبریں / عام لوگوں کو سبسیڈی لونس نہ ملنے کی شکایت

عام لوگوں کو سبسیڈی لونس نہ ملنے کی شکایت

ادونی۔/9مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)عام آدمی پارٹی ادونی انچارچ نور احمد نے عوام کے ہمراہ میپما آفیسر شیخنا سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انھوں نے آفیسر سے سوال کیا کہ عام لوگوں کو حکومت کی جانب سے دی جانے والی سبسیڈی لونس نہیں مل رہے ہیں۔جبکہ ان لوگوں کو بنک مینجرس لونس مہیا کرنے کیلئے تیار ہیں۔ اس کے بائوجود انھیں لونس نہیں مل رہے ہیں۔ نور احمد نے بتایا کہ دوسری جانب تلگودیشم پارٹی کی جانب سے بنائی گئی ’’ سوشیل ورکنک کمیٹی ‘‘ کے اراکین صرف اپنے لوگوں کو لونس دلارہے ہیں۔ یہ کمیٹی عوام کے پاس سے اپنے لئے رقم وصول کررہی ہے ۔ اور میپما آفیسرس پر ان لوگوں کو لونس مہیا کرنے دبائو ڈال رہی ہے۔ لہذا میپما آفیسر شیخنا سے مطالبہ کیا کہ وہ لونس کیلئے درخواست دینے والے ہر عوام فارم کو اعلیٰ افسران تک منتقل کریں۔ ورنہ افسران پر کاروائی کرنے کیلئے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا جائے گا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT