Saturday , August 19 2017
Home / شہر کی خبریں / عام کاغذ پر آدھار کارڈ کا ڈاون لوڈ کافی

عام کاغذ پر آدھار کارڈ کا ڈاون لوڈ کافی

اسمارٹ آدھار کارڈ کا کوئی تصور نہیں ، عہدیداروں کا بیان
حیدرآباد ۔ 18 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : یونیک آئیڈینٹی فیکیشن اتھاریٹی آف انڈیا UIDAI کے عہدیداروں نے کہا کہ ایک عام کاغذ پر آدھار کارڈ کا ڈاؤن لوڈ کیا گیا عکس بالکل جائز اور کافی ہے ۔ اس کو لیمینیٹ Laminate کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے ۔ بعض غیر مجاز افراد و ادارے اسمارٹ کارڈ پرنٹنگ کے لیے 50 روپئے تا پانچ سو روپئے وصول کررہے ہیں ۔ عہدیداروں نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے آدھار نمبر یا شخصی تفصیلات لیمینیشن یا پلاسٹک کارڈ پرنٹنگ کے لیے غیر مجاز ایجنسیوں کے حوالہ نہ کریں ۔ یو آئی ڈی اے آئی کے عہدیداروں نے کہا کہ استعمال کے لیے ایک پیپر آدھار کارڈ بالکل اچھا اور کافی ہے ۔ عہدیداروں نے کہا کہ اسمارٹ آدھار کارڈ جیسا کوئی نظریہ یا خیال نہیں ہے ۔ ڈائرکٹر یو آئی ڈی اے آئی ڈاکٹر اجے بھوشن پانڈے نے صاف لفظوں میں یہ صراحت کی ہے انہوں نے کہا کہ جس کسی کا بھی آدھار کارڈ گم گیا ہو وہ اسے مفت میں https://eaadhaar.ui سے ڈاون لوڈ کرسکتا ہے ۔ جو افراد اپنا آدھار کارڈ لمینٹیڈ کرنا چاہتے ہیں یا پلاسٹک کارڈ پر پرنٹ کرنا چاہتے ہیں وہ ایسا مجاز کامن سرویس سنٹرس یا آدھار مستقل اندراج سنٹرس پر کرسکتے ہیں ۔ اس کے لیے ادائیگی تیس روپئے سے زیادہ نہیں ہوگی ۔۔

TOPPOPULARRECENT