Monday , August 21 2017
Home / سیاسیات / عاپ رکن اسمبلی کو ضمانت کی منظوری

عاپ رکن اسمبلی کو ضمانت کی منظوری

نئی دہلی۔18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی کی رکن اسمبلی الکا لانبا کو آج گزشتہ سال ایک دکان میں زبردستی داخل ہوکر توڑ پھوڑ کرنے اور پولیس کے فرائض میں رکاوٹ پیدا کرنے کے کیس میں آج حاضری ہونے پر دہلی کی عدالت نے ضمانت منظور کردی۔ میٹروپالیٹن مجسٹریٹ ابھیلاش ملہوترہ نے ایک شخصی مچلکہ اور 10 ہزار روپئے کی ضمانت پیش کرنے پر لانبا کو راحت فراہم کردی اور اس کیس میں مزید کارروائی کے لئے 3 جون تاریخ مقرر کردی۔ قبل ازیں عدالت نے پولیس کی چارج شیٹ پر از خود کارروائی کرتے ہوئے لانبا کو سمن جاری کیا تھا جس میں یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ 9 اگست 2015ء کو رکن اسمبلی الکا لانبا اور دیگر افراد نے ایک دکان میں زبردستی داخل ہوکر کیاش بل مشین کو باہر پھینک کر کائونٹر کو نقصان پہنچایا اور پولیس کے کام کاج میں رکاوٹ پیدا کردی۔ ایک مٹھائی کی دکان کے مالک کی شکایت پر کشمیری گیٹ پولیس اسٹیشن میں ایک کیس درج کیا گیا تھا جبکہ پولیس نے بطور ثبوت سی سی کیمرہ کے فوٹیج عدالت میں پیش کئے تھے۔

 

تاملناڈو کے 2 حلقوں میں انتخابات ملتوی
چینائی۔18 مئی (سیاست ڈاٹ کام) الیکشن کمیشن نے تاملناڈو کے 2 اسمبلی حلقہ جات اروا کروچی اور تنجاور میں دھاندلیوں کی تحقیقات کے لئے 4 رکنی ٹیم تشکیل دی جہاں پر ایک ہفتہ کے لئے رائے دہی ملتوی کردی گئی۔ الیکشن کمیشن نے بتایا کہ مذکورہ حلقوں کے رائے دہندگان میں تحائف اور نقد رقومات کی تقسیم کی شکایت پر انتخابات 23 مئی تک ملتوی کردیئے گئے ہیں۔ جہاں پر 16 مئی کو رائے دہی مقرر تھی اور ان حلقوں میں انتخابی مبصرین کی نئی ٹیم الاٹ کی گئی جو کہ حالات کا جائزہ لیتے ہوئے رپورٹ پیش کرے۔

TOPPOPULARRECENT