Monday , August 21 2017
Home / سیاسیات / عاپ پارٹی میں شامل ہونے کی سدھو کی کوئی شرط نہیں: کجریوال

عاپ پارٹی میں شامل ہونے کی سدھو کی کوئی شرط نہیں: کجریوال

نئی دہلی،19 اگست (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی (عاپ) کے سربراہ اور دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال نے بی جے پی کے باغی لیڈر نوجوت سنگھ سدھو کی آپ میں شامل ہونے کیلئے کسی پیشگی شرط کی قیاس آرائیوں کو خارج کرتے ہوئے کہا کہ مسٹر سدھو اچھے انسان ہیں اور انہوں نے کوئی پیشگی شرط نہیں رکھی ہے ۔مسٹر کیجریوال نے ٹوئیٹ کیا ”مسٹر سدھو نے پچھلے ہفتہ ان سے ملاقات کی تھی لیکن انہوں نے پارٹی میں شامل ہونے کے حوالے سے کوئی شرط نہیں رکھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ کچھ روز مہلت چاہتے ہیں۔مسٹر سدھو کو بہت اچھان انسان اور کرکٹ سے وابستہ ہستی بتاتے ہوئے مسٹر کیجریوال نے کہا کہ مسٹر سدھو آپ پارٹی میں شامل ہوں یا نہ ہوں ان کی میرے دل میں عزت ہمیشہ رہے گی۔مسٹر کیجریوال کا ایک ٹوئیٹ سیاسی حلقوں میں پچھلی ان قیاس آرائیوں کے درمیان سامنے آیا ہے جس میں کہا جارہا ہے کہ مسٹر سدھو نے آپ میں شامل ہو نے کے لئے جو شرائط رکھی ہیں وہ ان کی شمولیت کی راہ میں رکاوٹ بنی ہوئی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT