Tuesday , September 26 2017
Home / مذہبی خبریں / عبادت بلا توبہ درست نہیں ، اللہ تعالیٰ نے توبہ کو عبادت پر مقدم کیا

عبادت بلا توبہ درست نہیں ، اللہ تعالیٰ نے توبہ کو عبادت پر مقدم کیا

تقریب رسم اجرائی کتاب رہنمائے ایصال ثواب سے علامہ و مشائخ کے خطابات
حیدرآباد ۔ 2 ۔ جون : ( راست ) : حضرت غوث الاعظم اکیڈیمی بہادر پورہ کے زیر اہتمام تقریب رسم اجرائی کتاب رہنمائے ایصال ثواب منعقدہ سہانہ گارڈن بہادر پورہ میں خطاب کرتے ہوئے مفتی خلیل احمد شیخ الجامعہ نظامیہ نے کہا کہ اہلسنت و الجماعت ، صحابہ ، تابعین کے نزدیک ایصال ثواب حق ہے ۔ اسی کے پیش نظر عربی و فارسی میں مدلل کتب لکھی جاچکی ہیں اور رہنمائے ایصال ثواب جس کی آج رسم اجرائی ہوئی ہے ۔ یہ کتاب بھی اسی کی ایک کڑی ہے ۔ مولانا سید شاہ محمد قبول بادشاہ قادری شطاری نے کہا کہ ثواب ایصال کرنا قرآنی تعلیمات کے مغائر نہیں ۔ حضرت ابراہیمؑ نے اپنے والدین اور عام مومنین کے لیے دعائے مغفرت و ایصال ثواب بھی کیا ۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد مصطفی شریف نے کہا کہ بعض علماء کرام نے لکھا ہے کہ انسان کے گناہ دس چیزوں سے معاف ہوتے ہیں جن میں سے ایک یہ ہے کہ کوئی مسلمان اس کے لیے دعاء مغفرت کرے ۔ مولانا قاری محمد سعید الدین کی قرات کلام پاک سے جلسہ رسم اجرائی کا آغاز ہوا ۔ مولانا محمد احسن علی احتشام شاذلی نے بارگاہ نبویؐ میں ہدیہ نعت پیش کی ۔ حضرت خواجہ سید غیاث الدین چشتی جانشین سابق دیوان حضرت سید صولت حسین سجادہ نشین و شہزادہ حضرت خواجہ معین الدین چشتی کے دست مبارک سے کتاب کی رسم اجرائی عمل میں آئی ۔ مفتی الحاج محمد فاروق علی قادری سرپرست اکیڈیمی نے جلسہ کی صدارت کی ۔ مولانا الحاج محمد جہانگیر علی صدر اکیڈیمی نے خطبہ استقبالیہ اور اکیڈیمی کے مقاصد و اغراض پیش کیا ۔ حکیم غلام محی الدین مولف کتاب پر اپنے احساسات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نیک بندے کا درجہ جنت میں بلند فرماتا ہے تو بندہ پوچھتا ہے کہ اے اللہ یہ کس سبب سے ہوا ؟ تو اللہ تعالی فرماتا ہے کہ یہ تیری اولاد کے استغفار کے باعث ہے ۔ مولانا محمد محی الدین قادری محمودی نے فرائض نظامت انجام دئیے ۔ مولانا ابوصالح شفیق الرحمن ماجد نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔ حکیم غلام مصطفی نائب صدر اکیڈیمی ، غلام احمد سلمان ، غلام حیدر نعمان ، حافظ محمد زین العابدین عابد ، حافظ سید مدثر احمد نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔ مفتی اعظم مفتی محمد عظیم الدین صدر مفتی جامعہ نظامیہ نے خصوصی دعا کی۔۔

TOPPOPULARRECENT