Monday , July 24 2017
Home / ہندوستان / عبادت سے دوسروں کو تکلیف نہیں ہونی چاہئے : جاوید اختر

عبادت سے دوسروں کو تکلیف نہیں ہونی چاہئے : جاوید اختر

ممبئی ۔ 22 ۔ اپریل : ( سیاست ڈاٹ کام ) : اذان کے بارے میں سنگر سونونگم کے متنازعہ ٹوئٹس کے پس منظر میں بالی ووڈ اسکرپٹ رائٹر جاوید اختر نے کہا کہ کسی بھی عبادت گاہ میں ہونے والی عبادات سے دوسروں کو تکلیف نہیں ہونی چاہئے ۔ سونو نگم نے کہا تھا کہ مساجد سے فجر کے وقت لاوڈ اسپیکر پر اذان نہیں دی جانی چاہئے ۔ انہوں نے جبری مذہبیت ختم کرنے کا مطالبہ کیا تھا ۔ قلمکار جاوید اختر سے جب اس بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ مسجد ، مندر ، چرچ یا گردوارہ کوئی بھی عبادت گاہ ہو ، یہاں آپ اپنی عبادت کریں لیکن اس سے دوسروں کو تکلیف نہیں ہونی چاہئے ۔ جاوید اختر یہاں دادا صاحب پھالکے اکسیلنس ایوارڈ تقریب 2017 سے خطاب کررہے تھے ۔ ۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT