Sunday , October 22 2017
Home / کھیل کی خبریں / عباس یونین فٹبال کلب کے سمر کیمپ کا انعقاد

عباس یونین فٹبال کلب کے سمر کیمپ کا انعقاد

حیدرآباد ، 26 مئی (ای میل ) عباس یونین کلب نے سمر فٹبال کیمپ کا یہاں دارالشفاء میں انعقاد عمل میں لایا، جس میں 8 تا 16 سال کی عمر کے مختلف گروپ میں 130 تا 150 لڑکوں نے حصہ لیا۔ مسٹر ای ایس شیام ، ایس بی ایچ فٹبال کوچ کے مطابق یہ کیمپ کا اہتمام سینئر فٹبالرز کی سرپرستی میں ہوا، جو اے آئی ایف ایف ’D‘ لائسنس والے کوچنگ کورسیس کامیاب ہیں۔ ان میں ذکی رضا (ایس بی ایچ)، علمدار علی (ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ)، حسن نواز اور اکبر عابدی (ایس بی ایچ) شامل ہیں۔ اس کیمپ سے اُبھرتے کھلاڑیوں نے روزانہ صبح 6 تا 8 بجے اور سینئرز نے فلڈ لائٹس میں شام 7 تا 9 بجے استفادہ کیا۔ عباس یونین ساؤتھ زون کے قدیم کلبس میں سے ہے، جس کا قیام 1938 ء میں ہوا تھا۔ اس کلب کے کئی کھلاڑیوں نے اسٹیٹ، نیشنل، یونیورسٹی اور اسکولی ٹیموں میں نمائندگی کی ہے۔ صدر کلب جناب شبیر علی (دھیان چند ایوارڈ یافتہ) جو انڈین نیشنل ٹیموں کی کئی برس نمائندگی اور کپتانی کا اعزاز رکھتے ہیں، وہ اس کلب کے اڈمنسٹریشن کے ساتھ ساتھ ٹکنیکل ڈپارٹمنٹ کے پس پردہ محرک شخصیت ہیں۔ علمدار علی کلب کوچ ہیں۔

TOPPOPULARRECENT