Friday , August 18 2017
Home / اضلاع کی خبریں / عبدالرؤف ٹیلی کام اڈوائزری رکن نامزد

عبدالرؤف ٹیلی کام اڈوائزری رکن نامزد

کریم نگر۔23 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کریم نگر کے متوطن عبدالرؤف کو ٹیلی کام اڈوائزری کمیٹی رکن نامزد کیا گیا۔ اس سلسلے میں رکن پارلیمنٹ بی ونود کمار نے نامزدگی کے کاغذات ان کے حوالے کئے۔ عبدالرؤف نے رکن پارلیمنٹ سے اظہار تشکر کیا اور ونود کمار نے عبدالرؤف کو مبارکباد دی اور گلدستہ پیش کیا۔ اس موقع پر سید اکبر حسینی ڈسٹرکٹ اقلیتی شعبہ صدر، ریاستی ٹی آر ایس سیکریٹری سید مظفرالدین، بابا ارشد، ایوب، حبیب عمران افتخار خان نے عبدالرؤف کو مبارکباد دی اور رکن پارلیمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔

TOPPOPULARRECENT