Thursday , September 21 2017
Home / کھیل کی خبریں / عبدالرزاق کا پی سی بی سے وداعی مقابلے کا مطالبہ

عبدالرزاق کا پی سی بی سے وداعی مقابلے کا مطالبہ

لاہور۔24 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام ) سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے پاکستان کرکٹ بورڈ سے وداعی مقابلہ کا مطالبہ کر دیا۔ آل راؤنڈر نے اپنے ویڈیو پیغام میں بیرونی ٹیموں کی پاکستان آمد کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ سابق آل راؤنڈر عبد الرزاق کی طویل عرصے بعد میڈیا میں واپسی ہوئی جس میں انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈر سے وداعی مقابلہ کا مطالبہ کر دیا۔کرکٹر نے کہا ہے کہ ماضی کے اسٹارز کیساتھ ٹھیک نہیں ہوا ، بورڈ مستقبل کیلئے اچھی روایت قائم کرے۔ عبدالرزاق نے پاکستان میں ٹیموں کی آمد کو بھی خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ عالمی ٹیموں کے آنے سے نہ صرف شائقین کو دلچسپ کرکٹ دیکھنے کو ملے گی بلکہ کھیل کا معیار بھی بہتر ہوگا۔

TOPPOPULARRECENT