Wednesday , October 18 2017
Home / Top Stories / عبدالستار ایدھی کا انتقال

عبدالستار ایدھی کا انتقال

کراچی ، 8 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کی فلاحی تنظیم ’ایدھی فاؤنڈیشن‘ کے بانی عبدالستار ایدھی آج شب کراچی میں انتقال کرگئے۔ اُن کی عمر 92 سال تھی۔ وہ 2013ء سے گردوں کے عارضے میں مبتلا تھے اور سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی میں اُن کا علاج ہورہا تھا۔ ایس آئی یو ٹی کے ڈاکٹر مرلی دھرن نے ’بی بی سی‘ کو بتایا کہ جمعہ کی شب 11 بجے اُن کا انتقال ہوا اور تب اُن کی اہلیہ بلقیس ایدھی اور دیگر اہل خانہ وہیں موجود تھے۔ انتقال کے بعد اسپتال کے باہر صاحبزادہ فیصل ایدھی نے میڈیا کو بتایا کہ نماز جنازہ ہفتہ کو بعد ظہر ادا کی جائے گی اور ایدھی قبرستان میں انھیں سپرد خاک کیا جائے گا۔ عبدالستار ایدھی نے 25 سال قبل ایدھی ولیج میں اپنی قبر تیار کرائی تھی۔

TOPPOPULARRECENT