Sunday , June 25 2017
Home / دنیا / عبدالقدیر خاں کے نیوکلیئر اسمگلنگ نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے میں سی آئی اے کا اہم رول : مائیک پامپیو

عبدالقدیر خاں کے نیوکلیئر اسمگلنگ نیٹ ورک کو بے نقاب کرنے میں سی آئی اے کا اہم رول : مائیک پامپیو

واشنگٹن ۔ 14 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) امریکی جاسوس ادارہ کے نئے ڈائرکٹر مائیک پامپیو نے کہا ہیکہ سی آئی اے نے ہی پاکستانی سائنسداں اے کیو خاں کی طرف سے نیوکلیئر اسمگلنگ کیلئے استعمال کئے جانے والے نیٹ ورک کو بے نقاب کیا تھا۔ پامپیو نے امریکہ کے سرکردہ مفکر ادارہ مرکز برائے حکمت عملی و بین الاقوامی مطالعات سے خطاب کے دوران اپنے ریمارکس میں کہا کہ ’’نیوکلیئر اسلحہ کے پھیلاؤ کے خلاف عالمی مہم میں سی آئی اے ممبئی میں ایک کلیدی کردار رہا ہے‘‘۔ انہوں نے مزید کہاکہ ’’ہم نے اے کیو خان کی طرف سے استعمال کئے جانے والے نیوکلیئر اسمگلنگ نیٹ ورک کو بے نقصاب کرنے میں مدد کی ۔ علاوہ ازیں شام میں خفیہ نیوکلیئر تنصیب کو بے نقاب کرنے میں اعانت کی۔ نیز ہم نے اپنے ساجھیداروں کے ساتھ ایسی معلومات جمع کیا جو لیبیا کو اپنا نیوکلیئر پروگرام ترک کرنے کی ترغیب دینے کا سبب بنیں ہیں‘‘۔ پامپیو سی آئی اے کے سربراہ بننے کے بعد پہلا اہم پالیسی خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ سی  آئی اے، تاریخ کے اہم دور میں انتہائی اعلیٰ  و عصری ٹیکنالوجی کی ایجاد و اختراع کا محرک رہا ہے۔ 4-2 طیارہ بردار جہاز، گردش کرنے والے سیارے کے فروغ کی کوششوں میں سی آئی اے نے قیادت کی، جس کے نتیجہ میں امریکہ کو اپنے حریف ملکوں کی جاسوسی اور ان پر خفیہ نظر رکھنے کا موقع ملا۔ 1960ء کی دہائی میں ہمارے سائنسدانوں نے لیھیم بیاٹری ایجاد کرنے میں مدد کی جو آج بھی پیس میکرس اور سیل فونس میں استعمال ہورہی ہے۔ حالیہ عرصہ کے دوران ٹیکنالوجی میں سی آئی اے کا اہم کارنامہ گوگل ارتھ ہے جو 2003ء میں شروع کیا گیا۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT