Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / عبداللہ خاں تکیہ اوقافی اراضی پر میونسپل کونسل بھینسہ کی دعویداری پر ہائی کورٹ میں رٹ

عبداللہ خاں تکیہ اوقافی اراضی پر میونسپل کونسل بھینسہ کی دعویداری پر ہائی کورٹ میں رٹ

سکریٹری اقلیتی بہبود ، کلکٹر ، سی ای او وقف بورڈ ، میونسپل کمشنرس کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت
حیدرآباد۔/14اکٹوبر، ( سیاست نیوز) عادل آباد کے بھینسہ میں عبداللہ خاں تکیہ اوقافی اراضی پر میونسپل کونسل بھینسہ کی دعویداری کے خلاف ہائی کورٹ میں رٹ داخل کی گئی ہے۔ عثمان بن محمد الہاجری کی جانب سے کریم الدین شکیل نے رٹ درخواست داخل کی جسے جسٹس ایم ایس رامچندرا راؤ نے سماعت کیلئے قبول کرلیا۔ انہوں نے اس سلسلہ میں سکریٹری اقلیتی بہبود، کلکٹر عادل آباد، چیف ایکزیکیٹو آفیسر وقف بورڈ اور میونسپل کمشنر بھینسہ کو نوٹسیں جاری کرنے کی ہدایت دی۔ اس مقدمہ کی سماعت توقع ہے کہ 2 ہفتے بعد ہوگی۔ واضح رہے کہ میونسپل کونسل بھینسہ نے اوقافی اراضی پر موجود 40 ملگیات کو لیز پر دینے کیلئے اعلامیہ جاری کیا ہے۔ وقف بورڈ نے ضلع ایڈمنسٹریشن کو اوقافی اراضی سے متعلق تفصیلات پیش کیں تاہم انسپکٹر آڈیٹر وقف بورڈ کے خلاف شکایت کرتے ہوئے میونسپل کونسل کے ایک ذمہ دار نے مقدمہ درج کرایا۔ بتایا جاتا ہے کہ وقف اراضی پر میونسپل کونسل کے قبضہ کے خلاف بھینسہ کے مسلمانوں میں بے چینی پائی جاتی ہے اور مختلف جماعتوں کی جانب سے احتجاجی لائحہ عمل کو قطعیت دی جارہی ہے۔

TOPPOPULARRECENT