Thursday , September 21 2017
Home / ہندوستان / عبدالکلام کے پوتے بی جے پی سے مستعفی

عبدالکلام کے پوتے بی جے پی سے مستعفی

رامیشورم۔23نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) اے پی جے عبدالکلام کے پوتے نے آج بی جے پی سے استعفی دے دیا ۔ وہ مودی حکومت کی عبدالکلام کی رہائش گاہ کو معلومات کے مرکز میں تبدیل کرنے سے قاصر رہنے پر مایوس ہوگئے تھے ۔ اے پی جے سید ہاجہ ابراہیم جو 2012ء میں بی جے پی میں شامل ہوئے تھے ‘ ٹاملناڈو کے اقلیتی شعبہ کے نائب صدر تھے اور بی جے پی کے ابتدائی رکن بھی تھے ۔ انہوں نے اپنے عہدہ کے علاوہ ابتدائی رکنیت سے بھی استعفیٰ دیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ صرف سابق صدر کی نہیں بلکہ پوری قوم کی خواہش تھی ۔ وہ اپنے عہدہ سے اس لئے مستعفی ہورہے ہیں کیونکہ بار بار توجہ دہانی کے باوجود عبدالکلام کی سابق سرکاری رہائش گاہ کو معلومات کے مرکز میں تبدیل نہیں کیا گیا۔ عبدالکلام کا اپنی سرکاری رہائش گاہ نمبر دس راجہ جی مارگ بنگلہ دہلی میں جولائی میں انتقال تک قبضہ میں رہا‘ اب یہ بنگلہ مرکزی وزیر ثقافت مہیش شرما کو دے دیا گیا ہے ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT