Thursday , August 17 2017
Home / کھیل کی خبریں / عبدل الاء قریشی کا آل راؤنڈ مظاہرہ جیمنی فرینڈز کی کامیابی

عبدل الاء قریشی کا آل راؤنڈ مظاہرہ جیمنی فرینڈز کی کامیابی

حیدرآباد ، 11 اگسٹ (راست) عبدل الاء قریشی کے آل راؤنڈ مظاہرہ کی مدد سے جیمنی فرینڈز نے حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے A-1 ڈیویژن سہ روزہ پریمیر لیگ چمپپن شپ کے میچ میں گوڑس الیون کے خلاف کامیابی حاصل کی ہے۔ 9 تا 11 اگسٹ یہاں جمخانہ گراؤنڈز پر کھیلے گئے میچ میں گوڑس الیون نے پہلے بیٹنگ کی اور 273 اسکور کئے۔ اس کے جواب میں جیمنی فرینڈز نے 357 رنز بنائے جس میں 9 نمبر پر قریشی نے شاندار 75 رنز بنائے۔ گوڑس الیون کی دوسری اننگز 160 پر سمٹ گئی جبکہ قریشی نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں لئے۔ دوسری اننگز میں جیمنی فرینڈز نے 79/2 کے ساتھ جیت درج کرائی۔ اور انھیں 6 قیمتی پوائنٹس حاصل ہوئے۔

TOPPOPULARRECENT