Monday , July 24 2017
Home / دنیا / عبد الفتاح السیسی کی 3 اپریل کو ٹرمپ سے ملاقات

عبد الفتاح السیسی کی 3 اپریل کو ٹرمپ سے ملاقات

واشنگٹن، 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ 3 اپریل کو واشنگٹن میں مصر کے صدر عبد الفتاح السیسی کیساتھ وہائٹ ہاؤس میں ملاقات کرینگے ۔وہائٹ ہاؤس کے افسر نے آج یہاں بتایا کہ مسٹر عبد الفتاح السیسی کا یہ دورہ مسٹر ٹرمپ کی دعوت پرہو رہا ہے ۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان گزشتہ 23 جنوری کو ڈونالڈ ٹرمپ کے عہدہ سنبھالنے کے بعد فون پر بات ہوئی تھی جس میں دہشت گردی کیخلاف جنگ کو مزید تیز کرنے کے طریقہ کار سمیت دو طرفہ تعلقات پر دونوں نے لیڈروں کے درمیان بات چیت ہوئی تھی۔سال 2014میں محمد مرسی کو برطرف کئے جانے کے بعد السیسی مصر کے صدر منتخب کئے گئے تھے ۔ اس وقت امریکی صدر بارک اوباما کیساتھ ان کے تعلقات میں کچھ کشیدگی پیدا ہو گئی تھی۔

Leave a Reply

TOPPOPULARRECENT