Thursday , August 17 2017
Home / شہر کی خبریں / عثمانیہ انٹرپرینر شپ سیل پر فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام

عثمانیہ انٹرپرینر شپ سیل پر فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام

حیدرآباد ۔ 18 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : ڈائرکٹر ای ڈی سی ، او یو کے بموجب انٹر پرینر شپ ڈیولپمنٹ سیل ، عثمانیہ یونیورسٹی 29 فروری تا 15 مارچ فیکلٹیز کے لیے ’ فیکلٹی ڈیولپمنٹ پروگرام ان انٹر پرینر شپ FDP ‘ دو ہفتہ کا پروگرام منعقد ہوگا ۔ پروگرام میں ریسورس پرسنس کی معلومات شامل ہوں گی ۔ جو کالج کا اثاثہ ہیں اور وہ اپنے کالجس میں انٹر پرینر شپ پروگرامس منعقد کرنے کے قابل ہوں گے ۔ پروگرام کی تفصیلات میں بزنس مواقع ، پروجیکٹ آئیڈنٹی فیکیشن ، پروجیکٹ رپورٹ پریپریشن ، فینانس کے ذرائع ، لائسنس اینڈ کلیئرنس ، مارکیٹنگ مینجمنٹ ، کمیونیکیشن اسکلس ، پرافٹیبلیٹی انالائسیس وغیرہ اور انڈسٹریل ویزٹ شامل ہے ۔ تفصیلات کے لیے متعلقہ کالجس کے پرنسپلس / فیکلٹیز سیل پر یا فون نمبر 040-27072427 ۔ 9703054540 ۔ 9951890190 پر ربط کریں ۔۔

TOPPOPULARRECENT