Sunday , September 24 2017
Home / شہر کی خبریں / عثمانیہ انڈر گریجویٹ داخلوں کی تاریخ میں توسیع

عثمانیہ انڈر گریجویٹ داخلوں کی تاریخ میں توسیع

حیدرآباد ۔ 8 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : عثمانیہ یونیورسٹی کے انڈر گریجویٹ داخلوں کے پروگرام پر نظر ثانی کی گئی اور رجسٹریشن اور ویب آپشن اب 15 جون تک کیا جاسکتا ہے ۔ دو سو روپئے دیرینہ فیس کے ساتھ رجسٹریشن 16 یا 17 جون تک بھی کیا جاسکتا ہے ۔ داخلے شیڈول پر نظر ثانی کے ساتھ اب سیٹ الاٹمنٹ کی پہلی فہرست کو 20 جون کو قطعیت دی جائے گی ۔ اس کے بعد یکم جولائی اور 14 جولائی کو مزید دو فہرست جاری ہوں گے ۔ فرسٹ سمسٹر کلاسیس کا آغاز 27 جون سے ہوگا ۔۔

مرکز کوڈنڈا رام کو سیکوریٹی فراہم کرے
عثمانیہ یونیورسٹی طلبہ قائدین کا مطالبہ
حیدرآباد ۔ 8 ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : عثمانیہ یونیورسٹی اسٹوڈنٹس جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ تلنگانہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے صدر نشین پروفیسر ایم کودنڈا رام کو مناسب سیکوریٹی فراہم کی جائے ۔ عثمانیہ یونیورسٹی میں طلبہ کی ریالی منظم کیے جانے کے بعد خطاب کرتے ہوئے او یو جے اے سی قائدین ڈی این ایم بھاسکر ڈی بھاسکر اور کلیان نے کہا کہ وہ اندیشہ مند ہیں کہ کودنڈا رام کی زندگی کو ٹی آر ایس حکومت سے خطرہ لاحق ہے ۔ طلبہ قائدین نے تلنگانہ ریاست کی تشکیل کے لیے جدوجہد کرنے تمام تنظیموں بشمول طلبہ یونینوں کو متحد کرنے میں ادا کیے گئے کودنڈا رام کے رول کی ستائش کی ۔ طلبہ قائدین نے کہا کہ چار وزراء کے سری ہری ، ٹی سرینواس یادو ، پی مہیندر ریڈی اور ٹی ناگیشور راؤ نے تلنگانہ تحریک میں کوئی حصہ ادا نہیں کیا بلکہ ان قائدین کی سرگرمیاں طلبہ اور تلنگانہ جہدکاروں کے خلاف رہی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے تلنگانہ کے غداروں کو اپنی کابینہ میں جگہ دی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT