Saturday , October 21 2017
Home / شہر کی خبریں / عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کو مناسب فنڈس سے بحال کرنے کا مطالبہ

عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کو مناسب فنڈس سے بحال کرنے کا مطالبہ

انہدام کے تجویز کی مخالفت، ڈی کے ارونا کانگریس رکن اسمبلی کا ردعمل
حیدرآباد ۔ 15 اگست (آئی این این) کانگریس کے سینئر قائد و رکن اسمبلی شریمتی ڈی کے ارونا نے حکومت تلنگانہ سے مطالبہ کیا کہ وہ عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کی مناسب فنڈس کے ذریعہ مرمت و درستگی عمل میں لائے۔ وہ آج یہاں کانگریس لیجسلیچر آفس میں میڈیا سے مخاطب کررہی تھیں۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ متعدد ایجنسیاں بشمول انٹیک اور دیگر نے عثمانیہ ہاسپٹل کا دورہ کیا اور اس بات کی تجویز پیش کی کہ ہاسپٹل کو منہدم نہیں کیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مناسب فنڈ کے ذریعہ ہاسپٹل کی اصلی حالت کو بحال کیا جاسکتا ہے۔ ڈی کے ارونا نے کہا کہ چیف منسٹر تلنگانہ مسٹر کے چندرشیکھر راؤ عمارت کو منہدم کرنے کے اقدامات کررہے ہیں جبکہ ان کا یہ اقدام عوام کے مفاد کے خلاف ثابت ہوگا۔ انہوں نے حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ ہاسپٹل کی بحالی کیلئے سنجیدہ اقدامات پر توجہ دیں۔

TOPPOPULARRECENT