Tuesday , October 17 2017
Home / شہر کی خبریں / عثمانیہ دواخانہ برقرار رہے گا

عثمانیہ دواخانہ برقرار رہے گا

قدیم عمارت نہیں گرائی جائے گی، حکومت کے فیصلہ کا خیرمقدم

حیدرآباد 10 مارچ (سیاست نیوز) تلنگانہ کے وزیر صحت سی لکشما ریڈی نے صاف لفظوں میں یہ کہتے ہوئے کہ 90 سال سے قائم عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کو منہدم نہیں کیا جائے گا، اس تعلق سے جاری تمام قیاس آرائیوں کو ختم کردیا ہے۔ وزیر صحت نے کہاکہ صرف مرمت کے کام انجام دیئے جائیں گے اور عمارت کا بڑا حصہ اڈمنسٹریٹیو بلاک کی حیثیت سے استعمال کیا جائے گا۔ عثمانیہ جنرل ہاسپٹل کیمپس سے مستقل کھلے مقام پر ایک نئی عمارت تعمیر کی جائے گی۔ شہر کے ہیرٹیج کارکنوں نے اس فیصلہ کا خیرمقدم کیا ہے۔ پی انورادھا ریڈی کنوینر انڈین نیشنل ٹرسٹ فار آرٹ اینڈ کلچرل ہیرٹیج نے کہاکہ یہ اچھی خبر ہے۔ تلنگانہ حکومت کو چاہئے کہ شہر کی تمام قدیم عمارتوں کی اہمیت تسلیم کرے۔ ان عمارتوں کی تاریخی اہمیت اور معاشی افادیت ہے۔ فن تعمیر کے یوروپی ماہر ونیسٹ جے ایسیچ نے عثمانیہ دواخانہ کا ڈیزائن تیار کیا تھا۔ اس دواخانہ کی قدم تاریخ ہیرٹیج کارکن سجاد شاہد نے جنھوں نے عثمانیہ دواخانہ کی قدیم عمارت کے انہدام کی مخالفت کی تھی، حکومت کے اس فیصلہ کا خیرمقدم کیاکہ عمارت قائم رہے گی۔ عثمانیہ دواخانہ اور ہائی کورٹ پرانا شہر کے نگینے ہیں۔ فن تعمیر کے بے مثال نمونے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT